(وقاص احمد) اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن انیلا ریاض عرف نیلی پری کا گرفتار ی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیلی پری کا انویسٹی گیشن پولیس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے جس میں ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنایا ، ابتدائی بیان میں نیلم پری کا کہنا ہے کہ اداکار طاہر انجم چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف شوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کرتا تھا،طاہر انجم کو دیکھتے ہی میں طیش میں آ گئی،طیش میں آکر میں نے طاہر انجم کو تھپٹر مارے اور تشدد کیا۔
ملزمہ کے مطابق اداکار کو دیکھ کر اشتعال میں آ گئی تھی،طاہر انجم کو مارنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں بنائی تھی،انویسٹی گیشن پولیس ملزمہ انیلا ریاض عرف نیلی پری کو کل عدالت پیش کرے گی،نیلی پری سمیت قلعہ گجر سنگھ میں 7 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج ہے،مقدمہ میں چوری اور دھمکیوں سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔