سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد ریٹائر

Jul 25, 2024 | 23:01:PM
سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد ریٹائر
کیپشن: شاہیرہ شاہد، عنبرین جان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد ریٹائر ہو گئیں،ان کی جگہ عنبرین جان کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق شاہیرہ شاہد سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہوئی ہیں،شاہیرہ شاہد انفارمیشن گروپ گریڈ 22 کی افسر تھیں،ان کی جگہ عنبرین جان کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا  نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔

عنبرین جان ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی وِنگ تعینات ہیں اور وہ  انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کی افسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرض میں جھکڑے مزدور پر قسمت کی دیوی مہربان ، راتوں رات کروڑ پتی بن گیا