مشہور بھارتی پنڈت کی ابھیشیک اور ایشوریہ کی علیحدگی کی پیش گوئی

Jul 25, 2024 | 23:21:PM
مشہور بھارتی پنڈت کی ابھیشیک اور ایشوریہ کی علیحدگی کی پیش گوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فنکاروں کی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور بھارتی پنڈت جگن ناتھ نے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی۔

 بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشہور ہندو پنڈت جگن ناتھ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں، علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے، لیکن بیٹی کی محبت نے انہیں اب تک جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی آمنہ عروج کیساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک

انہوں نے کہا کہ دونوں جلد علیحدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کی دونوں کے درمیان رشتے میں محبت کی کمی ہے، علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔