نیشنل بینک میں ایک ارب 12 کروڑ کے فراڈ اور غبن کا انکشاف

Jul 25, 2024 | 23:35:PM
نیشنل بینک میں ایک ارب 12 کروڑ کے فراڈ اور غبن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  )ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک میں ایک ارب 12کروڑ روپے کے فراڈ اور غبن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

خصوصی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غبن اور فراڈ نیشنل بینک حیدرآباد شہر کی پھولیلی برانچ کے سات افسران نے کیا، ملزمان نے بوگس چیک بکس اور جعلی بینک اکائونٹس بنا کرایک ارب سے زائد کا فراڈ کیا،فراڈ میں ایک وائس پریذیڈنٹ، ریجنل منیجر اور تین گریڈ ون اور دو گریڈ ٹو کے افسران ملوث پائے گئے ہیں،فیصل آباد، کراچی اور حیدرآباد کی برانچوں کے چار افسران نے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لینے کی سفارش کی گئی ہے۔ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے، نیشنل بینک نے فراڈ کی تصدیق کردی،آڈٹ ٹیم نے ریکارڈ کی کاپی مانگ لی۔