(24 نیوز)ابوظہبی میں کھیلے جانیوالی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اختتام پر نوجوان بالر شاہنواز دھانی 20 وکٹیں حاصل کرکے بالروں میں پہلے نمبر پر جبکہ بابر اعظم 554 رنز بنا کر بیٹسمینوں میں سرفہرست رہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان کے شاہنواز دہانی نے پی ایس ایل کے تمام میچوں میں20 وکٹیں اڑائیں اور ٹاپ پوزیشن حاصل کی،وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم نے 11 میچوں میں سب سے زیادہ 554 رنز بنائے، انہوں نے سات نصف سنچریاں اسکور کیں اور 56 چوکے لگائے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 470 رن بناکر دوسرے نمبر پر رہے, انہوں نے بھی 56 چوکے لگائے۔محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا شکار کیا۔کراچی کنگز کے شرجیل خان نے سب سے زیادہ 23 چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 ۔۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کوشکست د ے کرپہلی بار ٹائٹل نا م کر لیا