پاکستان بھرمیں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہونیکا خدشہ

Jun 25, 2021 | 09:36:AM

(24نیوز)شہر کراچی اور پورے پاکستان میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ  کراچی میں پیٹرول کا بحران سنگین ہونے لگا۔

شعیب خان جی مرکزی رہنما آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آئل ٹینکر کی ہڑتال کے پیش نظر پیٹرول سپلائی روک دی ہے ، ایسے موقع پہ ایس ایس جی سی کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں سی این جی اسٹیشن فوری کھولے جائیں۔

واضح رہے اگر سی این جی اسٹیشن نہ کھولے گئے تو ملک میں ایک افراتفری پھیل جائے گی۔ حکومت صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سی این جی کی بحالی کے لئے فوری اقدام کرے۔

یہ بھی پڑھیں:      حافظ سعید کے داماد کے گھر کے قریب دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث: آئی جی پنجاب

مزیدخبریں