گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے اہم تجویز :ناقابل تلافی نقصان ہو گا

Jun 25, 2021 | 10:15:AM

(24نیوز)لاہور چمبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن میاں رضا الرحمن نے کہا ہے کہ اس سال بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دینی چاہیے، بچوں کو دوبارہ تعلیم سے دور کیا گیا تو یہ بچوں کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگا،اسکول کے اوقات کار صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کر دیے جائیں ، اسٹیڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن سنگل نیشنل کریکولم پر سرونگ سکولز کے تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگل نیشنل کریکولم عمران خان کے ویژن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،  پبلشرز کو 30 جون تک این او سی جاری نہ کیے گئے تو بچوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا، سنگل نیشنل کریکولم کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے،پی سی ٹی بی کی جاری کردہ کتب کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیؒں:    آئل ٹینکرز ہڑتال : دوسرے روز بھی جاری رہی

مزیدخبریں