کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کی آج 11 ویں برسی

Jun 25, 2021 | 11:21:AM

(24 نیوز)پاپ میوزک کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی 11 ویں برسی آج منائی جائے گی ۔  آنجہانی گلوکار کے بریک ڈانس اور پاپ گلوکاری کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں 29 اگست1958 کو پیدا ہوئے تھے۔1964 میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کرکے انہوں نے دھوم مچائی۔ جن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔مائیکل جیکسن نے صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا.انکا پہلا سولو البم 1979 میں‘آف دی وال‘کے نام سے ریلیز ہوا۔ جس نے مائیکل کو پہچان دلوائی۔1982 میں البم’تھرلر‘نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔’تھرلر‘ کو سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا، مائیکل جیکسن کو  کنگ آف پوپ کے خطاب سے نوازا گیا۔مائیکل جیکسن 2009 میں50 سال کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فلم’ کرش ‘کی نمائش کے 15 سال مکمل،ہریتک روشن نے ویڈیو شئیر کر دی

 

 
 

مزیدخبریں