دھماکے کے ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورجوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ایک شخص لاہور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔
بم دھماکے میں ملوث ملزم سے گاڑی لینے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،بم دھماکے میں ملوث ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا،دھماکے میں استعمال کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا،ڈیوٹی پر موجود اہلکار اے وی ایل ایس کا تھا۔
دہشت گرد نے پولیس اہلکار سے مکالمہ کیا،اہلکار نے لیبارٹری اور سپردداری کی فائل طلب کی،اہلکار نے کوائف کی پڑتال کے بعد کار سوار کو جانے دیا،ناکے پر پولیس اہلکار سے دہشت گرد کا حلیہ اور قد و قامت پوچھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملاوٹی دودھ کا دھندہ کرنیوالےفوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر