بیرون ملک جانیوالےفائزر ویکسین لگا سکتے ہیں

Jun 25, 2021 | 13:37:PM

(24نیوز)خیبرپختونخوا بیرون ملک جانے والے افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا ہے کہ  این سی او سی کی ہدایات پر بیرون ملک جانے والے مسافر فائزر لگا سکتے ہیں،  ایسٹرازینیکا کی عدم دستیابی پر مسافروں کو فائزر لگانے کا فیصلہ کیا،بیرون ملک جانے والے مسافر پشاور، سوات اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں فائزر لگاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائزر ویکسین کے خواہش مند مسافر اپنے ساتھ پاسپورٹ اور ٹکٹ لائیں گے،  پاسپورٹ پر ویزہ اور 26 جولائی تک ٹکٹ کا ہونا لازمی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے فائزر ویکسین کی 8 ہزار خوارکیں مل چکی ہیں، فائزر ویکسین کم قوت مدافعت کے حامل افراد کے ساتھ اب بیرون ملک مسافروں کو بھی لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    دھماکے کے ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد گرفتار

مزیدخبریں