دو کمسن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق، بہن کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شاہدرہ ٹاون میں زہریلی شے کھانے سے دو کمسن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق 4 سالہ مرتضی اور ایک سالہ معیز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے دو بھائیوں کی بہن حرا تشویشناک حالت میں ہسپتال زیرعلاج ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کے والدین نے بتایا ہے کہ بچوں نے گذشتہ رات تکے کھائے جس سے حالت بگڑگئی، پولیس نے بچوں کے ماں باپ کو حراست میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ذرائع معاملہ مشکوک ہے،بچوں کے والدین سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانیوالےفائزر ویکسین لگا سکتے ہیں