پاک چین دوستی کی سالگرہ پر 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا، پاک، چین دوستی کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا گیؒا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاک چین دوستی کی سالگرہ کے موقع پراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا خصوصی سکہ متعارف کر وا دیا۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ سکے پاکستان منٹ لاہورمیں ڈھالے جاتے ہیں۔یہ ستر روپے والا سکہ بھی لاہور میں جی ٹی روڈ پر واقع پاکستان منٹ تیار کیا گیا ہے۔
یہ یادگاری سکہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس کی تکمیل پر جاری کیا ہ گیاہے۔ قبل ازیں بھی پاکستان مختلف مواقع پر پاک چین دوستی کے حوالہ سے یاد گاری ٹکٹ اور سکے جاری کرچکا ہے۔
پاکستان کا پہلا سکہ 1948 میں جاری کیا گیا تھا جس میں کریسنٹ اور ستارہ کی تصویر کشی کی گئی تھی، کچھ عرصہ تک پاکستان نے ہندوستانی کرنسی کو پاکستانی ترمیم کے ساتھ استعمال کیاتھا۔ پہلا سکہ نکل سے بنایا گیا تھا اور اسے برانڈلی نے ڈیزائن کیا تھا۔
پہلے کے سکوں میں طوفرا ، ایک خطاطی مونوگرام استعمال ہوتا تھا ، جس سے اردو میں حکومت پاکستان لکھا ہوتا تھا حکومت پاکستان نے برصغیر کے روایتی روپیہ، آنا اور پائس کی بنیاد پر کرنسی جاری کی۔
پاکستان نے یکم جنوری 1961 کو عالمی اعشاری نظام کے مطابق عشاریہ سکے تیار کئے، یہ عشاریہ سکے پیسہ میں تقسیم کے ساتھ روپے پر مبنی تھے سن 1961 میں 1 ،5 اور 10 پیسہ کے سکے جاری ہوئے تھے۔
اس کے بعد 1963 میں 25 اور 50 پیسے کے سکے جاری ہوئے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 100 ویں
سالگرہ کے موقع پر 1977 میں ایک روپیہ سکہ جاری کیا گیا تھا۔
1998، 2002 اور 2016 میں بالترتیب 2 اور 5 روپے پھر 10 روپے کے سکے جاری کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:دھماکے کے ملزم سے رابطے میں رہنے والے دو افراد گرفتار