اکھٹی پیدا ہونی والی تین بہنوں کے بچوں کی ایک ساتھ دنیا میں آمد متوقع

Jun 25, 2021 | 15:12:PM

(24 نیوز)امریکہ میں اکھٹی پیدا ہونی والی تین بہنوں کا ایک ساتھ بچوں کو جنم دینا کافی انوکھا ہے ۔ ان کے بچوں کی پیدائش ایک دوسرے سے کچھ ہفتوں کے بعد ہونے والی ہے ۔ وہ اس بات سے  کافی خوش ہیں ۔ تینوں بہنوں کی خبر کا ان دنوں کافی چرچا ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق  آرینج کاونٹی میں رہنے والی تین بہنیں ایک ساتھ ہی پیدا ہوئی تھیں اور اب ان کے بچوں کی بھی ایک ساتھ ہی دنیا میں آمد متوقع ہے۔ ہم شکل نظر آنے والی تینوں بہنوں کی کی حاملہ ہونے کی خبریں ان دنوں سرخیوں میں ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے بچے پیدا کرنےکا ایک ساتھ ہی منصوبہ بنایا تھا ۔تینوں بہنیں امریکہ میں لاس اینجلس کی رہنے والی ہیں ۔ ان کے نام گنی ، نینا اور وکٹوریہ ہیں ۔ 35 سال کی تینوں بہنیں ایک ساتھ ہی حاملہ ہوئی ہیں اور اپنے بچوں کی پیدائش کا انتظار کررہی ہیں ۔ اس بات کو لے کر تینوں بہنیں کافی پرجوش ہیں اور امید کررہی ہیں کہ ان کے بچوں میں بھی ایسا ہی پیار ہوگا ، جیسا ان میں ہے ۔ویب رپورٹ کے مطابق 35 سال کی گینا ، نینا اور وکٹوریہ کے بچوں کی پیدائش جولائی ، اگست اور نومبر میں ہونے جارہی ہے۔ تینوں بہنیں بتاتی ہیں کہ پہلے وکٹوریا اور نینا حاملہ ہوئی تھیں ، اس کے بعد انہوں نے اپنی بہن گینا کو بھی اس بات کیلئے راضی کیا کہ وہ بھی ماں بننے کی کوشش کرے ۔گینا بتاتی ہیں کہ وہ ان میں سے سب سے بڑی ہیں ۔ دونوں بہنوں سے چار منٹ بڑی گینا کہتی ہیں کہ وہ ایک بیٹی کو جنم دے جارہی ہیں ۔ وہیں دوسرے نمبر کی بہن نینا کہتی ہیں کہ وہ ایک بیٹے کو جنم دینے جارہی ہیں اور انہوں نے نام بھی سوچ لیا ہے۔ تینوں بہنوں میں سب سے چھوٹی وکٹوریہ بتاتی ہیں کہ وہ بھی ایک بیٹے کو جنم دینے جارہی ہیں اور اس بات پر وہ بہت خوش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تو میں جوان ہوں۔۔ انیل کپور کے فلمی سفر  کو 38سال مکمل


  

مزیدخبریں