مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

Jun 25, 2021 | 15:33:PM

(24 نیوز) مدرسہ طالب علم بد فعلی کیس مفتی عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں پیش کر دیا گیا، مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میںتین دن کی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی ہے ۔ مفتی عزیز الرحمان پر مدرسہ طالب علم صابر شاہ سے بد فعلی کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔ پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پولیس ڈی این اے کرانے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی کی سالگرہ پر 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری

مزیدخبریں