(24 نیوز)عمران خان حکومت کا ایک اور یوٹرن، موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے لیکن ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اورکابینہ نے مخالفت کی جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان