بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر

Jun 25, 2021 | 16:58:PM

(24 نیوز)نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کیلئے چائنا کے تعاون سے "سکل سٹی حب " کی تعمیر کا میگا منصوبہ، پنجاب حکومت سی پیک کے تحت شہر میں سکل سٹی حب بنائے گی، جس میں نوجوانوں کو سی پیک کے بیشتر شعبوں میں کام کرنے کی مہارت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت چائنہ کے تعاون سے سی پیک منصوبوں کے تحت پنجاب کے 4 اضلاع میں سکل سٹی حب تعمیر کرے گی جو لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں بنائے جائیں گے۔ سکل سٹی میں مختلف پروگراموں پر نوجوانوں کو مہارت دی جائے گی، ماہر نوجوانوں کو سی پیک کے تحت بیشتر منصوبوں پر نوکریاں دی جائیں گی۔ 
سکل سٹی میں پہلے نوجوانوں کو باقاعدہ سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے مختلف شعبہ جات میں مہارت دی جائے گی جس میں نوجوانوں کو میڈیکل، گارمنٹس، آٹو پارٹس، ڈویلپمنٹ اور توانائی کے شعبوں پر تربیت ملے گی۔
 ان شعبہ جات میں بہتر مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو سی پیک کے دیگر شعبوں میں بھیج کر ان سے کام لیا جائے گا۔ محکمہ صنعت و تجارت کے حکام کے مطابق سکل سٹی کی تعمیر کیلئے بی او آر اور ضلعی انتظامیہ سے ملکر جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ گفتگو پر ٹیکس لگے گا۔۔ وزیر خزانہ

مزیدخبریں