کشمیریوں کولاوارث نہیں دیکھ سکتا۔مشکلات سے نجات کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہو گا۔ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بمباری اور آزاد کشمیر میں رہنے والے کشمیر ی وزیرا عظم عمران خان کی نااہلی کا مقابلہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا عوام کے ساتھ 3 نسلوں کا رشتہ ہے، پیپلزپارٹی دورمیں کشمیرمیں ترقیاتی کام ہوئے، کشمیریوں نے جیسے ذوالفقاربھٹو اورمحترمہ شہیدکا ساتھ دیا بالکل اسی طرح اب پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر پی ٹی آئی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور کشمیر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کشمیریوں کےساتھ سلوک پردکھ ہوتاہے،میں یہاں کشمیریوں کا ساتھ دینے کے آگے آیا ہوں، بھٹوشہید کا منشورلےکرگھرگھرجائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آپ کے مسائل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے،آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی امیدوارکووزیراعظم بنانا ہے اورمشکلات سے نجات کیلئے آپ کو پی پی کا ساتھ دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ گفتگو پر ٹیکس لگے گا۔۔ وزیر خزانہ