( 24 نیوز)آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے اور تمام مطالبات منظور ہونے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کردیا ہے ، آج کی ملاقات میں افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے بات چیت کا ایک فورم بنادیا ہے، آئندہ بھی بات چیت سے دیگر معاملات طے ہوجائیں گے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس سال تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بہت کم ہے،چند روز قبل تربیلا میں پانی کی سطح بہتر تھی لیکن اب کم ہے،29 جون سے 5جولائی تک گیس کا انتظام رکھیں گے تا کہ لوڈشیڈنگ کم ہو،احتجاج قانون کے دائر ے میں رہ کر ہو نا چاہئے۔
آئل ٹینکر ز ایسویسی ایشن تاج آفریدی کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرلئے ہیں، ٹینکرز کی اب تک گریڈیشن100فیصد مکمل ہو چکی ہے اور لانگ روٹ کی تمام گاڑیوں کو اپ گریڈ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان
مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی
Jun 25, 2021 | 17:39:PM