(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان امریکاسے برابری کی سطح پرتعلقات کاخواہاں ہے ،امریکاسے تجارتی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں ،امریکاکی مددکرتے ہوئے پاکستانی معیشت کواربوں ڈالرزکانقصان ہوا،ہمارے70 ہزارلوگ شہید ہوئے، امریکاپاکستان سے ہمیشہ ڈومورکامطالبہ کرتارہا، بدقسمتی سے پاکستانی حکومتوں نے اپنی استعداد سے زیادہ ڈلیورکرنے کی کوششیں کی۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے طالبان کومنانے میں بھرپورکرداراداکیا ،امریکاسے تعلقات اعتماداورمشترکہ مقاصدپرمبنی چاہتے ہیں ایسے تعلقات جودوملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تعلقات متاثرہوئے،،کیوں کہ امریکاسمجھتاتھاکہ پاکستان کی کوششیں کافی نہیں جبکہ پاکستانی عوام سمجھتے رہے کہ امریکاکی مددکی وجہ سے ہمیں نقصان ہورہاہے ،وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ سمجھ نہیں آتا چین اور امریکا ایک دوسرے کے اتنے مخالفت کیوں ہیں ؟چین اورامریکاکے درمیان تجارت سے دنیابھرکوفائدہ ہوگا، افغانستان میں ہمارے مقاصد اب بھی وہی ہیں، افغانستان کے مسئلے کاحل مذاکرات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں خونی سول وار نہیں چاہتااورمجھے یقین ہے کہا امریکابھی ایساہی چاہتاہے امریکی افواج کے انخلاپرطالبان فتح کادعویٰ کررہے ہیں ،ہم نے وسطی ایشیائی ممالک سے کئی تجارتی معاہدے کئے ،جب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے تو مایوسی ہوتی ہے ،یقین دلاتا ہوں امن کیلئے فوجی کارروائی کے علاوہ تمام کام کرینگے ،پاکستان افغان عوام کی طرف سے منتخب حکومت تسلیم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے ۔۔اسد عمرنے خبردار کردیا