سازش کرنیوالوں کا پتہ چل گیا ۔۔ جلد بے نقاب کرونگا۔ مفتی عبدالقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر میرا اور علماءکرام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی نے نازیبا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی۔
درخواست بیرسٹر سید خرم شہزاد کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو کے ذریعے میرا اور علماءکرام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔وڈیو بنانے اور اس کو سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش کرنے والوں کا پتہ چل گیا ہے،بہت جلد انہیں بے نقاب کر دونگا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام اقدامات بے سود۔۔پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکا