جوہر ٹاﺅن دھماکہ ۔۔مرکزی ملزم کا بیٹا اور بردار نسبتی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا جوہرٹاون دھماکے کے ملزم ڈیوڈ پال کے گھر میں چھاپہ مار کرلیپ ٹاپ ، موبائل فون اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور جوہر ٹاون میں ہونے بم دھماکے کی کڑیاں کراچی سے جڑنے لگی ۔حراست میں لئے گئے مبینہ طور پرماسٹر مائینڈ پیٹر پال ڈیوڈکے گھر پرسکیورٹی اداروں کا چھاپہ چھاپہ مار کارروائی محمود آباد نمبر پانچ گلی نمبر 21 میں کی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تفتیش کار نے پیٹر پال ڈیوڈ کے بیٹے کیون ڈیوڈ اور بھائی پال برائن کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا۔
دوسری جانب ڈیوڈ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ تھا کہ چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے گھر سے لیب ٹاپ ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا۔
پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ کے مطابق وہ بحرین میں سکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا تھا۔ 2005 میں محمود آباد میں اپنا گھر بنایا۔ اس کے دو بیٹے ہیں۔ پیٹر پال ڈیوڈ ڈیڑھ ماہ قبل ہی بحرین سے کراچی پہنچا تھا اور کاروبار کے سلسلے میں لاہورآتا جاتا تھا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ پیٹر پال ڈیوڈ ایسا کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم پیٹر پال ڈیوڈ ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سےکراچی پہنچاتھا، ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیوڈ نے تین مرتبہ لاہور گیا اور مجموعی طور پر 27 دن لاہور میں مقیم رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان