”عمران خان نے لباس کے حوالے سے بالکل درست کہا “ معروف اداکارہ وزیراعظم کے حق میں بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور دنیا کی حقیقت یہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وینا ملک نے کہا کہ ’مجھے حیرت ہے! ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اس بیان پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔وینا ملک نے کہا کہ ’ان سب کو اس بات کو سمجھنے کیلئے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک دنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔
حیرت ھے ان جاھلوں پر جو عمران خان کی اس بات پر تنقید کر رھے ھیں جو کہ بالکل سہی ھے ان سب کو اس بات کو سمجھنے کے لیے شائد پہلے انگریزی سیکھنی چاھیے۔۔۔
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 22, 2021
this is a universal truth.... absolutely
"If a woman will wear very few clothes, it will have an impact on men"
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ ان پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصویر وائرل ،مداحوں کا زبردست رسپانس