بار اور بنچ ملکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔۔ جسٹس قاسم خان

Jun 25, 2021 | 19:57:PM

  (نیوز ایجنسی) پاکستان ٹیکس باراور لاہور ٹیکس بار کے عہدیداروں او رارکان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان سے ملاقات کی ۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو کمرشل کورٹس اور ملتان میں اپیلٹ ٹربیونل کے افتتاح پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری ،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد ،لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ ،نائب صدر حسیب اللہ خان،جنرل سیکرٹری عرفان حیدر،رانا ذوالفقار قدیر آصف کھوکھر اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر چیف جسٹس قاسم خان کا کہنا تھا کہ بار اور بنچ ملکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ملکی معیشت اور ترقی خوشحالی میں ٹیکس بارز کا بہت اہم کردار ہے جو ٹیکس ادا کرانے میں ٹیکس پیئر کو اعتماد میں لیتی ہیںاورٹیکس اہداف ٹیکس بارز کی معاونت کے بغیر پورے کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔
 انہوں نے کہاکہ بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار کے لئے کمرشل کورٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ایز آف ڈوئنگ بزنس کی پالیسیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ملتان میں ٹیکس پیئر کی سہولت کیلئے اپیلٹ ٹربیونل کا افتتاح کر دیا گیاہے۔چےف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں۔”عمران خان نے لباس کے حوالے سے بالکل درست کہا “ معروف اداکارہ وزیراعظم کے حق میں بول پڑیں

مزیدخبریں