(24 نیوز)موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سکردو میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئر لائن کی سکردوسے اسلام آباد کی پرواز منسوخ ہو گئی،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیملی کے ہمراہ سکردو سے سفر کرنا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ موسم کی خرابی کے باعث آج کی فلائٹ منسوخ ہوئی ہے ،اب پرواز کل صبح سکردو سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گی ۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہناتھا کہ موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئر لائن کی متعددپروازیں منسوخ ہو گئیں،قومی ایئر لائن کی گلگت کی پروازیں پی کے 604 اور 605 بھی منسوخ ہو گئیں،اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 369 بھی منسوخ ہو گئی،کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 308 کو لاہور موڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی توانائی کے شعبے میں نااہلی اور کرپشن مثالی ہے ۔ شہبازشریف