(24 نیوز)یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کاکہناہے کہ شہری ذمہ داری نبھائیں اور اس مہلک وبا سے بچاؤمیں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔شہری کورونا ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی گزارنے کی طرف جا سکیں۔
ترجمان کاکہناتھا کہ یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں اورسٹیشنوں کو روزانہ کی بنیاد ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پاکستان کے گرے لسٹ سے نہ نکلنے پر حکومت پر برس پڑیں