کینیڈامیں چاقو بردار شخص کادومسلم خواتین پر حملہ۔۔بے حجاب کر دیا

Jun 25, 2021 | 20:46:PM

 (نیوز ایجنسی)کینیڈا میں چاقو بردار شخص نے دو مسلم خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں چاقو بردارشخص نے 2 مسلم خواتین کو دھکے دیئے، ان پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حملہ آور کا حلیہ بتاتے ہوئے اسے گرفتار کرنے میں عوام سے مدد کی اپیل کردی۔

شہر کی خاتون میئر کیتھی ہیرن نے کہا کہ اس طرح کے واقعات قطعی طور پر قابل قبول نہیں، کینیڈا میں نفرت پھیلانے کے خلاف قوانین مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں