(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر میکے واپس آگئی۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دلہن کو شادی کے روز ہی دلہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا جس پر اس نے رد عمل کا اظہار کیا۔
جونپور کا صرف قاضی مشہور تھالیکن اب بھارتی شہرجونپور ہے ایک دلہن کو لے کر خبروں میں ہے، شوہر کے افئیر کا پتہ چلنے پر نئی نویلی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کے منہ پر تھپڑ رسید کیا اور واپس میکے چلی آئی۔
رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہرجونپورکے لواین گاؤں میں دلہن نے سسرال پہنچ کر گاڑی سے اترتے ہی دلہا کو تھپڑ مارا اور پھر عروسی لباس تبدیل کرکے واپس میکے چلی آئی۔خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، سسرال والوں سے جب یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس بھی معاملے کو سلجھا نہ سکی۔دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا پتا چلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اکھٹی پیدا ہونی والی تین بہنوں کے بچوں کی ایک ساتھ دنیا میں آمد متوقع