(24نیوز)امریکا نے یمن میں القاعدہ کے سربراہ خالد باطرفی کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت اس انعام کا اعلان کیا۔اس امریکی پروگرام کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے کہاگیا کہ خالد باطرفی اور اس کے پیروکار یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی راہ پر چل رہے ہیں۔ یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کےلئے کوئی جگہ نہیں ۔ہم انہیں ختم کر کے دم لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔راشد لطیف اور یونس خان کا شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ
القاعدہ سربراہ کو گرفتار کراﺅ۔۔ 50 لاکھ ڈالر لو۔۔امریکا کا اعلان
Jun 25, 2021 | 21:53:PM