سکولوں میں گرمیو ں کی چھٹیاں نہ کر نے کا مطالبہ بھی آگیا

Jun 25, 2021 | 22:05:PM

 (نیوز ایجنسی) سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کو گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سال بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دینی چاہئیں، سکو ل ٹا ئم6بجے سے 10بجے تک کر دیئے جائیں،اگربچوں کو دوبارہ تعلیم سے دور کیا گیا تو یہ بچوں کےلئے بڑا نقصان ثابت ہوگا۔
سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرمیاں رضا الرحمن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگل نیشنل کریکولم پر سرونگ سکولز کے تحفظات ہیں ،سنگل نیشنل کریکولم عمران خان کے ویژن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
 انہو ں نے کہاکہ پبلشرز کو 30جون تک این او سی جاری نہ کئے گئے تو بچوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا ،سنگل نیشنل کریکولم کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے کیونکہ پی سی ٹی بی کی جاری کردہ کتب میں بے شمار غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔راشد لطیف اور یونس خان کا شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ

مزیدخبریں