(24نیوز)آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہاہے کہ قرض کے استحکام، مضبوط اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جیری رائس نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اصلاحات میں تیزی لانا ہوگی، ٹیکس اور توانائی سمیت مالی، ادارہ جاتی اصلاحات پر بات چیت کی ضرورت ہے، حالیہ مشن بات چیت کے اس عمل کو مکمل نہیں کر سکا، پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطے میں ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سماجی اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہوگی۔
جیری رائس نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اصلاحات میں تیزی لانا ہوگی، ٹیکس اور توانائی سمیت مالی، ادارہ جاتی اصلاحات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سماجی اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہوگی۔ پاکستانی حکام کے ساتھ تعمیری بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو وائرل
آئی ایم ایف کا پاکستان کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلان
Jun 25, 2021 | 22:42:PM