ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کردیا گیا، میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کے میچز تین مختلف گراونڈز شارجہ، ابوظبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
T20 World Cup 2021 is set to start days after the IPL final, which is likely to be held on October 15 ????
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 25, 2021
DETAILS ???? https://t.co/u8W20mvj0z pic.twitter.com/B4wQrb1wSx
کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ دو گروپس پر مشتمل ہوگا جو عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔راؤنڈ ون میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بنگلہ دیش، آئرلیںڈ، سری لنکا، نیدر لینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔
ان ٹیموں کے درمیان 12 میچز کھیلے جائیں گے، ان 8 میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوجائے گا۔
سپر 12 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جو 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے، سپر 12 میں 12 ٹیموں کو چھ، چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
گروپ میچز کے بعد تین پلے آف میچز، دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
کرک انفو کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہی ہوگا تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کا وینیو متحدہ عرب امارات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف اور یونس خان کا شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ