(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ کلر سیداںشیخ عبدالقدوس انتخابی جلسے کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیوں اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ووٹرز کو اپنی اپنی جماعت کے امیدوارکی حمایت کیلئے قائل کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس سے ن لیگ کے رہنما اور سابق چیئرمین کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے بھی خطاب کیا ، خطاب کے بعد وہ سٹیج پر اپنی سیٹ پر بیٹھے پانی پی رہے تھے کہ اس دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان