عمران خان نے ایک اور وکٹ گرا دی: اہم شخصیت تحریک انصاف میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ساہیوال سے تعلق رکھنے سابق ایم پی اے نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری حفیظ اختر نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وہ سنہ 2013 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 199 ہڑپہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا امتحان ہے، ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کرینگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے امتحانات ہیں اگر دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے، شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو عام انتخابات میں لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے چند سیٹوں کیلئے دھاندلی کی تو سیاسی نظام درہم برہم ہوجائیگا، ن لیگ کے ٹکٹوں پر پنجاب میں لوگ خوش نہیں ہیں، مسلم لیگ ن میں ہلچل ہے اور ان کے ورکرز بھی مطمئن نہیں ہیں، ن لیگ کو شیر کی بجائے لوٹے کا نشان دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے پاس معیشت کی بحالی کا ایجنڈا نہیں ہے، یہ اندھیرے میں ہاتھ مار رہے ہیں، ان کی بے بسی کا عالم سب کے سامنے ہے، شہباز شریف نے بیان دیا ہم نے سیاست کو نہیں ریاست کو بچایا ہے، انہوں نے کیسز سے نجات پانے کے لیے اقتدار حاصل کیا، انہوں نے نیب کو دفن کیا ہے اور ان کا ایجنڈا بھی ذاتی ہے قومی نہیں۔