ڈالر اور سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری: کبھی خوشی کبھی غم والی صورتحال

Jun 25, 2022 | 10:53:AM
ہفتہ وار رپورٹ،ڈالر،سٹاک مارکیٹ،سرمایہ کار
کیپشن: ایک ہفتے میں یورو 4 روپے سستا ہوکر 219 روپے کا ہوگیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ڈالر اور سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں کبھی خوشی کبھی غم والی صورتحال رہی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 211.93 رہی جبکہ 100 انڈیکس میں 1089 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی کم سطح 207 رہی، انٹر بینک میں ڈالر 1.27 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1.27 روپے کمی سے 207.48 روپے پر بند ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خبروں پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی، چائنیز کنسورشیم قرضے کی سہلوت 2.30 ارب ڈالر کا معاہدے پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 74 کروڑ ڈالر کمی سے 8.23 ارب ڈالر رہ گئے، رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر سیمت دیگر کرنسی سستی ہوگئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 209 روپے کا ہوگیا۔

 ایک ہفتے میں یورو 4 روپے سستا ہوکر 219 روپے، برطانوی پاونڈ 4 روپے کمی سے 256 روپے، امارتی درہم 1.20 روپے کمی سے 56.30 روپے، سعودی ریال 1 روپے کم ہوکر 55.30 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر چائنیز کنسورشیم کے 2.30 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں، اب آئی ایم ایف کے بھی جلد قرضے کی رقم ملنے کے بعد روپے پر دباؤ کم ہو جائے گا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1089 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2.60 فیصد کمی سے 41 ہزار 50 کی سطح پر بند ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7002 ارب سے گھٹ کر 6862 ارب روپے رہ گئی۔

 ایک ہفتے میں 45.71 ارب روہے مالیت کے 1.50 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ ہفتے کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی خبروں پر سرمایہ کار سرگرم ہوئے تھے۔

 ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی تھی جو آخری روز شدید مندی میں تبدیل ہوگئی۔ حکومت کا بڑے پیمانے کی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد 2 ہزار پوائنٹس کی شدید مندی ہوئی تھی۔ جمعے کے پہلے سیشن سے کچھ منٹ میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

 ایک ہفتے میں غیر ملکی کارپوریٹ نے 52.60 لاکھ ڈالر، انشورنس سیکٹر نے 52.40 لاکھ ڈالر، مختلف کمپنز نے 15.6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انفرادی سرمایہ کاروں نے 57 لاکھ ڈالر کے شئیرز خریدے، میچوئل فنڈز نے 32.6 لاکھ ڈالر، بینکس نے 12.4 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے۔