(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور لڑائی جھگڑے کے کیس میں پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں دوران سیشن ڈپٹی اسپیکر پرتشدد اور لڑائی جھگڑے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں فیاض چوہان، مسرت چیمہ، عابدہ راجہ اور دیگر نامزد تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ان ارکان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں ان کی ضمانتوں کی توثیق کردی،اس موقع پر ملزموں کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواستگزاروں پر جھوٹا اور بے بنیاد سیاسی مقدمہ درج کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: جو لینا ہے لے لو،عوام کیلئے بڑی خوشخبری