تحریک انصاف نےبڑا مطالبہ کردیا

Jun 25, 2022 | 11:55:AM
 تحریک انصاف نےبڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: تحریک انصاف الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کیلئے بغیر اجازت کے ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے صوبائی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شکایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام جولائی میں تیار رہیں۔ وزیر پٹرولیم نے خبردار کردیا

پرویز خٹک نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لیے بغیر اجازت کے ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔خط میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے اورکتنے ووٹرز کی درخواست پر ووٹ منتقل کیے۔ خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد بچے کو جنم دیدیا