بادلوں نے رخ بدل لیا۔ گرمی پڑے گی یاہونگی بارشیں؟

Jun 25, 2022 | 12:30:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،مون سون کا پہلا اسپیل 3 جون سے سندھ میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ 

صوبہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نےبڑا مطالبہ کردیا

 اسکے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 30 جون سے مون سون کا پہلا اسپیل براستہ تھرپارکر سندھ میں داخل ہوگا  جس کے بعد 2 یا 3 جولائی سے کراچی میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد بچے کو جنم دیدیا

مزیدخبریں