رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی،رانا ثناء کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزائن تیار، 75 روپے کا نوٹ کب جاری ہوگا۔۔؟سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا
انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کی جانب سے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔