سود کیخلاف فیصلہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

Jun 25, 2022 | 14:56:PM

(ویب ڈیسک) سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 اسٹیٹ بنک نے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اسٹیٹ بنک کیطرف سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو بُری خبر سنا دی

چار نجی بنکوں نے بھی شرعی عدالت فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کر دی، جن میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چئیرمین بنکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔

بینکوں نے درخواست کی کہ شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کو منظور کیا جائے اور فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

مزیدخبریں