(24نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی ایک چپڑاسی کی انٹری ہو گئی۔
سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہیٰ نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے۔
ایف آئی اے کےمطابق مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں نواز بھٹی چیڑاسی کے 32 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال کے جواب میں مونس الہیٰ نے کہا کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، نواز بھٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بڑا اعلان کر دیا
مونس الہیٰ نے نواز بھٹی کے شیئرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ آر وائے کے گروپ بنانے میں بھی کوئی کردار نہیں ہے تاہم عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے،انہوں نے بتایا کہ بھائی راسخ الہیٰ نے شیئرز تحفے میں دیئے، ایف بی آر میں جمع تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے میں مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔