انتخابات کے حوالے سے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

Jun 25, 2022 | 15:41:PM
بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن،اسلام آباد ہائیکورٹ، حلقہ بندیاں
کیپشن: امید ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا: ہائی کورٹ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار طارق فضل چوہدری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

 فیصلے میں کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا، توقع ہے وفاقی حکومت اور تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، الیکشن کمیشن سے تعاون نہ ہوا تو کمیشن یہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سود کیخلاف فیصلہ: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت بار بار قوانین بدل کر الیکشن میں رکاوٹ ڈالتی رہی، کابینہ نے یونین کونسلز کی تعداد 101 کرنے کی منظوری دی، کابینہ فیصلے کا گزٹ نوٹی فکیشن شائع ہوچکا جس کے تحت 101 یونین کونسلز کے فیصلے پر عمل درآمد کر کے ہی الیکشن شیڈیول جاری ہونا تھا۔

 عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر رضا مندی ظاہر کی ہے، الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں تین بار حلقہ بندیاں ہو چکیں، الیکشن کمیشن کے مطابق وہ 120 دن کے اندر نئے الیکشن کا پابند تھا، الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے تعاون کا حکم دیا جائے۔