(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد علی کی نئے گورنر کی تعیناتی تک بطور گورنر گلگت بلتستان نامزدگی بھی کر دی ہے۔
خیال رہے کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے 30 ستمبر 2018 کو حلف لیا تھا۔
راجہ جلال حسین مقپون گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر ہیں جن کا تعلق وادی ہنز ہ سے ہے اور وہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی ہیں۔