پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ نے پاکستانی طالبات کیلئے بڑے تعلیمی پیکیج کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لئے تعلیمی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ پاکستانی طالبات کی تعلیم کے لئے پاکستان کو خطیر رقم دے گا برطانیہ پاکستانی طالبات کی تعلیم کے لئے 130 ملین پاونڈ دے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ تعلیمی پیکج پرائم منسٹر گرلز ایجوکیشن ایکشن پلان کے تحت دے گا تعلیمی پیکج کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے گا تعلیمی وظیفے سے 1 کڑور 70 لاکھ طلبہ کو تعلیمی سہولیات ملیں گی تعلیمی اخراجات سے سکولوں میں نہ جانے والی بچیوں اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا تعلیمی وظیفہ سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بنیادی تعلیم مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات کے حوالے سے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا