سپر ٹیکس سے صنعتیں بند،بےروزگاری بڑھے گی، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سپر ٹیکس لگانے سے صنعتیں بند ہوگئیں اور کئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپرٹیکس سے کارپوریٹ ٹیکس 40 فیصد ہوجائے گا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹیکس 25 فیصد ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے میں حکومت رکے گی نہیں کیونکہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ، مشکل کا شکار تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھادیا ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت اب زراعت کو بھی تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت نے ایک لاکھ تنخواہ دار کو ٹیکس چھوٹ دی تھی، اب انہوں نے 50 ہزار روپے تنخواہ دار پربھی ٹیکس لگادیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم موجودہ لوگوں پر ٹیکس نہیں ڈالنا چاہتے تھے لیکن ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے تھے اور اس کے لیے اپریل سے ہم نے لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کا پروگرام بنایا تھا، ٹیکس نیٹ میں ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور