وینا ملک ایک بار پھر عدالت پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں اداکارہ وینا ملک نے جہیز کے سامان اور تحائف کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے درخواست میں سابق شوہر اسد بشیر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ 25 دسمبر 2014 کو اسد بشیر کے ساتھ شادی کی تھی ،شادی کے دوران دو بچے ابراہم خان امل خان پیدا ہوئے، اسد بشیر سے 26 جنوری 2017 کو علیحدگی ہوگئی تھی ،اسد بشیر با اثر آدمی ہے اس لیے ہم راولپنڈی سے کراچی منتقل ہوگئے ہیں ،وینا ملک کو دوست احباب سے ملنے والے تحائف اسد بشیر کے پاس ہیں ،وینا ملک کو ملنے والے تحائف کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسد بشیر نے پہلے کہا تھا کہ وہ تمام واپس کردے گا ،لیکن اب اسد بشیر کہہ رہا ہے کہ تمام سامان چوری ہوگیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سامان اور تحائف واپس دلوائے جائیں۔ عدالت نے درخواست گزار سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے،کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کا پسوڑی گانے پر ڈانس۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی