خوراک کا بدترین بحران ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jun 25, 2022 | 22:44:PM

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے خوراک کے عالمی بحران سے بدترین تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کے سبب دنیا کو بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ماحولیاتی تبدیلی ،کورونا وائرس سے تو معیشت کو جھٹکا لگا ہی ہے لیکن یوکرین جنگ نے اس مشکل میں مزید اضافہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ سال 2022 کے دوران متعدد خطوں میں قحط سالی کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 2023 اس سے بھی زیادہ خوفناک ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:وینا ملک ایک بار پھر عدالت پہنچ گئیں

مزیدخبریں