اتوار کو لاہور میں کون سے کاروبار بند کردیے جائیں گے؟ وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) توانائی بچت مہم کے تحت لاہور کے تمام کاروباری مراکز اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔ اب ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے وضاحت سے بتایا ہے کہ کون سے کاروبار بند رہیں گے اور کون سے کاروبار جاری رہنے کی اجازت ہوگی۔
بیان کے مطابق اتوار کو تھوک و پرچون کی دکانیں، بیکری، جنرل سٹورز، ویئر ہاؤسز، شاپنگ مالز، نجی دفاتر اور گودام بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز و فارمیسز، ہسپتال، لیبارٹریاں، دودھ کی دکانیں، ٹیک اوے، تندور، ہوٹلز، پیٹرول پمپس، کلب، تھیٹرز، سرکس، تفریحی مقامات، چکن و میٹ شاپس، کیفے اور ٹائر شاپس کھلی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: خوراک کا بدترین بحران ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی