عمران خان کیخلاف سازش کس نے کی ؟؟مولانا فضل الرحمان نے بتادیا

Jun 25, 2022 | 23:47:PM

(24نیوز)مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو بیرونی سازش نے نہیں گرایا ، بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حکیم ملت سیمنار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سے کمزوربنانا تھا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سے آئی تھی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا۔ امریکہ نے بھی دھمکی آمیزخط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اسلام کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک بھی جانتے ہیں اور ہم بھی انہیں جانتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان مفاد پرست ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خوراک کا بدترین بحران ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مزیدخبریں