حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دولت مشترکہ سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی افریقی ملک روانڈا میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار رہی، ملاقات میں پاک برطانیہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے ہمہ جہت عوامی رابطوں کے پُل کو مزید استحکام دینے پر اتفاق ہوا۔
It was a pleasure meeting PM @BorisJohnson at #CHOGM2022 in Kigali; agreed on deepening of ???????? - ???????? trade and economic partnership & leveraging the dynamic diaspora bridge further; also exchanged views on Afghanistan and other issues of common concern. pic.twitter.com/ur93Z61wIR
— Hina R Khar (@HinaRKhar) June 24, 2022
انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم سے افغانستان اور دیگر مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔