حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

Jun 25, 2022 | 23:55:PM

(ویب ڈیسک) دولت مشترکہ سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی افریقی ملک روانڈا میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار رہی، ملاقات میں پاک برطانیہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے ہمہ جہت عوامی رابطوں کے پُل کو مزید استحکام دینے پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم سے افغانستان اور  دیگر مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزیدخبریں